35

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب ، جانتے ہیں پشاورکی مسجد قاسم خان میں اجلاس کب بلالیا گیا؟


لاہور( این این آئی) شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا ، مسجد قاسم خان نےکل اجلاس طلب کر لیا ۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اجلاس منگل کے روز کراچی میں منعقد ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔ دوسری طرف پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اجلاس پیر کی شام مسجد قاسم خان میں طلب کر لیا گیا ہے





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں