19

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کا امکان


ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کی سفارش۔ فوٹو:فائل

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کی سفارش۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔

اوگرا کی جانب سے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات میں رد و بدل کی سمری تیار کرلی گئی ہے، ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کا امکان ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لٹیر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں