68

سینیٹ الیکشن میں حکومت کو بے نقاب کرنا اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہے، بلاول بھٹو


چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے اگلے ہفتے ملاقات پر اتفاق، فوٹو: فائل

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے اگلے ہفتے ملاقات پر اتفاق، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ الیکشن میں حکومت کو بے نقاب کرنا اپوزیشن کی اخلاقی فتح قرار دیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سےٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے سلیکٹڈ حکومت کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا جب کہ اگلے ہفتے دونوں رہنماؤں نے ملاقات کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حکومت کو بے نقاب کرنا اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کا غیرجمہوری رویہ دراصل اپوزیشن کی جیت ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں