29

ڈیئر ہندوستانیوں !آپ کو خلا کی نہیں ، بیت الخلا کی ضرورت ہے بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر فیاض الحسن چوہان کا دلچسپ ٹوئٹ


راولپنڈی (این این آئی)صوبائی وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈیئر ہندوستانیوں !آپ کو خلا کی نہیں ، بیت الخلا کی ضرورت ہے ۔ بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر ٹویٹر پر فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ خلائی مخلوق نے مودی اور ٹوائلٹ سے محروم 70 فیصدسے زائد ہندوستانیوں کو پیغام بھیجا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈیئر ہندوستانیوں ..آپ کو خلا کی نہیں بلکہ بیت الخلا کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خلائی مشن کی ناکامی کے بعد مودی سرکار70 کروڑ سے زائد ہندوستانیوں کو ٹوائلٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے بیت الخلائی مشن شروع

کرے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں