25

اسلام آباد میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق


حادثے میں ہلاک چاروں افراد نوجوان تھے، پولیس (فوٹو: فائل)

حادثے میں ہلاک چاروں افراد نوجوان تھے، پولیس (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے کے سبب چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی وے سے زیرو پوائنٹ کی جانے آنے والے کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کار انتہائی تیز رفتاری سے آئی اور درخت سے ٹکرائی، فیض آباد سے زیرو پوائنٹ کی جانب آنے والی اس کرولا کار میں چار نوجوان موجود تھے جو جاں بحق ہوگئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں