28

سندھ حکومت کی چہلم امام حسینؓ پر کراچی میں فوج تعینات کرنے کی سفارش


سندھ حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا (فوٹو: فائل)

سندھ حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا (فوٹو: فائل)

 کراچی: سندھ حکومت نے وفاق سے چہلم امام حسینؓ پر کراچی میں فوج تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے چہلم امام حسینؓ پر سیکیورٹی بیک اپ سپورٹ پر فوج کی تعیناتی کی سفارش کردی۔  اس ضمن میں صوبائی محکمہ داخلہ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں فوج ، رینجرز اور ایف سی تعینات کی جائے۔

واضح رہے کہ فوج تعینات کرنے کی منظوری کی صورت میں فوج کے اہلکار کراچی کے حساس علاقوں سمیت جلوس کے روٹ پر تعینات کیے جاسکتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں