31

اسلام آباد میں آزادی مارچ روکنے کے لئے کنٹینرز لگادیے گئے


ریڈزون کی جانب جانے والے پانچ اہم راستوں پر کنٹینرز رکھ کر انہیں سیل کیاجائے گا۔ فوٹو:فائل

ریڈزون کی جانب جانے والے پانچ اہم راستوں پر کنٹینرز رکھ کر انہیں سیل کیاجائے گا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پولیس نے آزادی مارچ کے شرکاء کو وفاقی دارالحکومت میں ریڈزون میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے کنٹینرز لگانا شرو ع کردیے ہیں۔

آغاخان روڈ اور نادراچوک پر کرین کے ذریعے کنٹینر سڑک کے اطراف لگادئیے گئے ہیں جبکہ پی ٹی وی چوک اور مارگلہ روڈ پر بھی سڑک کے اطراف کنٹینر پہنچادئیے گئے۔ ریڈزون کی جانب جانے والے پانچ اہم راستوں پر کنٹینرز رکھ کر انہیں سیل کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ، ریڈ زون سیل کرنے کیلیے کنٹینرز پہنچ گئے، پولیس کو اضافی نفری فراہم

پولیس نے مجموعی پر 400کنٹینر کرایے پرحاصل کرلئے ہیں اور ایسے انتظامات کئے ہیں کہ پانچ منٹ کے نوٹس پر لفٹر کے ذریعے ریڈزون کوسیل کیاجاسکے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں