96

کل ملک بھر میں یوم عشق رسول ﷺ منایا جائے گا، اشرف جلالی


حکومت معاہدے کے مطابق آسیہ کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالے، رہنما تحریک لبیک فوٹو:فائل

حکومت معاہدے کے مطابق آسیہ کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالے، رہنما تحریک لبیک فوٹو:فائل

 لاہور: تحریک لبیک کے سربراہ اشرف آصف جلالی نے کل ملک بھر میں یوم عشق رسول ﷺ منانے کا اعلان کردیا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ جمعہ کو پورے ملک میں یوم عشق رسول ﷺ کے طور پر منایا جائے گا، حکومت معاہدے کے مطابق آسیہ ملعونہ کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالے۔

اشرف آصف جلالی نے کہا کہ رہائی کے فیصلے میں بہت سے شرعی اور قانونی سقم موجود ہیں، معاہدے کے مطابق علمائے کرام کو ججز کے ساتھ بٹھایا جائے اور دلائل کا موقع دیا جائے، قانون ناموس رسالت 295/سی کی جانب کسی کو میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھنے دیں گے، ہم اپنے عظیم مقاصد کےلئے پرامن اور مسلسل جدوجہد جاری رکھیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں