27

پشاور میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں 9 افراد زخمی


زخمیوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے،  اسپتال انتظامیہ۔  فوٹو: فائل

زخمیوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال انتظامیہ۔ فوٹو: فائل

پشاور: کارخانو چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے کارخانو چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) منتقل کردیا گیا۔

ایچ ایم سی اسپتال انتظامیہ کے مطابق ابھی تک دھماکے میں زخمی والے 9 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں اور 2 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں