پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا: فوٹو:فائل
لاہور: سندرکے علاقے میں بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 21 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکے علاقے سندراسٹیٹ کے قریب بس موڑکاٹتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 21 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا، لاشوں کو کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا جب کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
