22

راولپنڈی میں دوبچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا مدرسے کا معلّم گرفتار


ملزم قاری حمید نے دس سالہ بچے کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس۔ فوٹو، فائل

ملزم قاری حمید نے دس سالہ بچے کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس۔ فوٹو، فائل

 راولپنڈی: تھانہ نصیر آباد کے علاقے مسکین آباد کے جامعہ میں زیر تعلیم  دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا نے والے معلم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے ماموں نے بتایا کہ اس کے  بارہ سالہ بھانجا (ح،ع) مسکین آباد کے مقامی جامعہ میں قاری غازی حمید احمد کے پاس حفظ کررہا تھا۔ بچے نے نے بڑے بھائی کو روتے ہوئے بتایا کہ قاری حمید نے اسے زبردستی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ قاری غازی حمید اس سے قبل بھی دس سالہ بچے (م، الف )کو متعدد مرتبہ زبردستی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

پولیس نے  دونوں بچوں کا میڈیکل کرواکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور بعدازاں چھاپہ مارکر ملزم قاری غازی حمید کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچوں کا طبّی معائنہ کروا لیا گیا ہے ملزم کے میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے لیے پولیس کارروائی کی جا رہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں