
محکمہ موسمیات نے آج اورکل شہرمیں گرج چمک کے ساتھ معتدل اورتیز بارشوں کی پیش گوئی کی تھی
کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اورہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی اورہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد موسم خوشگوارہوگیا ہے۔ جن علاقوں میں ہلکی بارش جاری ہے ان میں لانڈھی، کورنگی، فیڈرل بی ایریا، انڈسٹریل ایریا، شاہ لطیف ٹاؤن، بن قاسم، قائد آباد وغیرہ شامل ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج 21 اور22 اگست کوشہرمیں گرج چمک کے ساتھ معتدل اورتیزبارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔
