54

ایس پی طاہر داوڑ کا اسلام آباد سے اغوا اور افغانستان میں قتل وزیراعظم عمران خان میدان میں آگئے، بڑا حکم جاری کر دیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا ایس پی طاہر داوڑ کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار، کے پی حکومت کو اسلام آباد پولیس سے تعاون کا کہہ دیا، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو معاملہ دیکھنے اور رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے اغوا ہونیوالے ایس پی پشاور رورل طاہر داوڑ کے افغانستان میں قتل کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان نے گہرےدکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ایس پی طاہر داوڑ کے قتل پر دکھ اور افسوس ہے ۔ وزیراعظم نے

کے پی حکومت اور پولیس کو ایس پی داوڑ کے اغوا اور قتل کے معاملے پر اسلام آباد پولیس سے تعاون کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو معاملہ دیکھنے اور اس سے متعلق رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں