
پولیس حکام کے مطابق بچی کے حاملہ ہونے پر زیادتی کا انکشاف ہوا(فوٹو، فائل)
ساہیوال: تھانہ نور کے علاقے میں 14 سالہ بچی کو زیادتی نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار ہوگیا جب کہ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے اہل خانہ کو اس کے حاملہ ہونے پر زیادتی کا معلوم ہوا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ نورشاہ کے علاقہ57/4 آر میں 32 سالہ ملزم عباس گھر پر پڑھنے آنے والی بچی کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے حاملہ ہونے پر ورثا کو ملزم کی جانب سے زیادتی کا پتا چلا۔ زیادتی کا شکار لڑکی کے والد کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
