86

گوجرانوالہ ڈکیتی مرڈر کا ملزم دوران برآمدگی ساتھیوں کی فائرنگ سے ھلاک


(کامونکی رپورٹ : (شیراز مہر تحصیل رپورٹر کامونکی
علاقہ تھانہ ایمن آباد میں ڈاکو کی ہلاکت کا معاملہ

گوجرانوالہ۔ تھانہ ایمن آباد پولیس دوران ڈکیتی قتل کے ملزم کو برآمدگی کے لیے لے کر جا رہی تھی۔

گوجرانوالہ۔ لڑھکی پلی کے قریب تین موٹر سائیکلوں پر 06کس نامعلوم مسلح ملزمان نے اپنے ساتھی ملزم جاوید کو چھڑانے کی غرض سے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کر دی۔

گوجرانوالہ۔ اسی دوران ملزم جاویدہتھکڑیوں سمیت گاڑی سے باہر نکل آیا اور بھاگ گیا۔

گوجرانوالہ۔ فائرنگ سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی نے گاڑی کی اوٹ لے کر جان بچائی۔

گوجرانوالہ۔ فائرنگ رکنے کے بعد دوران ملاحظہ قریب گندم کے کھیتوں میں ملزم مردہ حالت میں پڑا ملا۔ جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

گوجرانوالہ۔ دیگر ملزمان اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب۔

گوجرانوالہ۔ ملزم نے رواں ماہ دوران ڈکیتی مزاحمت پرایک شہری کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا تھا۔

گوجرانوالہ۔ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا، فیصل آباد میں بھی درجن بھر مقدمات میں ملوث و مطلوب تھا۔

گوجرانوالہ۔ جاں بحق ہونے والے ملزم کی نعش کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال بھجوا دیا گیا۔

گوجرانوالہ۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری سرچ آپریشن میں مصروف۔

گوجرانوالہ۔ ڈکیت،چور،سماج دشمن عناصر معاشرے کا ناسور ہیں اُن کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ (سی پی او)

گوجرانوالہ: درندہ صفت اور شرپسند عناصر کو نشانِ عبرت بنا تے ہوئے گوجرانوالہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ (سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم)

                                    ترجمان ضلعی پولیس، گوجرانوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں