29

پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 174 رنز کا ہدف


قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور محمد حسنین ٹی ٹوئٹی میں ڈیبیو کریں گے

قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور محمد حسنین ٹی ٹوئٹی میں ڈیبیو کریں گے

کارڈف: پاکستان نے انگلینڈ کو واحد ٹی ٹوئنٹی میں 174 رنز کا ہدف دے دیا۔

کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 173 رنز بنائے، اوپنر بابر اعظم اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے تیسری وکٹ پر 103 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کی، بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 3 شاندار چھکے اور 5 چوکے شامل تھے جب کہ حارث سہیل نے 36 گیندوں پر 50 رنز کی باری کھیلی، جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

فخرزمان امام الحق نے 7،7 جب کہ آصف علی 3 اور فہیم اشرف 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے، عماد وسیم 18 اور حسن علی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے، انگلینڈ کی جانب سے آرچر نے 2، ٹام، کرن اور کرس جورڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد حسنین اور امام الحق نے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کیا جب کہ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر ڈیبیو نے ڈیبیو کیا۔

باہمی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری رہا ہے، انگلینڈ ٹیم نے11 فتوحات حاصل کیں جبکہ گرین شرٹس نے صرف 4 مقابلوں میں فتح پائی ہے۔

قومی ٹیم کی 11 سیریز فتوحات کا تسلسل جنوبی افریقہ میں ٹوٹ گیا تھا لیکن ان میچز میں قیادت شعیب ملک کے سپرد تھی، پاکستان نے ان 11 سیریز میں سے پہلے بھی 3 سال قبل انگلینڈ کے خلاف جیتی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں