
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے افغانستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، فوٹو: فائل
ٹانٹون: کرکٹ ورلڈکپ کے تیرہویں میچ میں افغانستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
ٹانٹون میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے افغانستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
افغان ٹیم کے بیٹسمین محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھا رہے ہیں،افغان ٹیم نے اب سے کچھ دیر قبل تک بغیر کسی نقصان کے 6 اوورز میں 33 رنز بنا لیے ہیں۔
ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں، کیوی ٹیم 2 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے جب کہ افغان ٹیم دونوں میچوں میں شکست کھا کر آخری نمبرپر ہے۔
