23

سری لنکا کے خلاف 16 رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان          


کراچی میں موجود ون ڈے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں

کراچی میں موجود ون ڈے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں

لاہور: سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا، کراچی میں موجود ایک روزہ اسکواڈ میں صرف 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل امام الحق ، محمد رضوان اور عابد علی کی جگہ احمد شہزاد ، عمر اکمل اور فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، احمد شہزاد، بابراعظم، حارث سہیل ، آصف علی، فہیم اشرف، افتخار احمد، عماد وسیم، عمر اکمل ، شاداب خان ، محمد نواز ، محمد عامر ، وہاب ریاض عثمان شنواری اور محمد حسنین شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچ میں ان فٹ ہونے کی وجہ سے امام الحق منتخب نہیں کئے گئے۔

واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں