32

سرفراز احمد کو برطرف کیے جانے پر شائقین کرکٹ کا احتجاج


مظاہرین نے سابق ٹیسٹ کرکٹرشعیب اختر کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تعصب پر مبنی قرار دیا۔فوٹو : پی پی آئی

مظاہرین نے سابق ٹیسٹ کرکٹرشعیب اختر کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تعصب پر مبنی قرار دیا۔فوٹو : پی پی آئی

کراچی: سرفراز احمد کو تینوں طرز کی قومی کرکٹ قیادت سے برطرف کیے جانے پر شائقین کرکٹ نے احتجاج کیا۔

ہفتہ کی شب بفر زون کے علاقہ میں سرفراز احمد کی رہائش گاہ کے سامنے ہونے والے احتجاج میں نوجوان، بچے اور بزرگ جمع ہوگئے، سرفراز احمد کی حمایت میں بینرز اٹھائے کھڑے شہریوں نے نعرے بازی بھی کی، انھوں نے سرفراز احمد کو دوبارہ قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے سابق ٹیسٹ کرکٹرشعیب اختر کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تعصب پر مبنی قرار دیا،مظاہرین نے شعیب اختر سے معافی مانگنے کامطالبہ بھی کیا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں