پچ اچھی لگ رہی ہے، بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے، سرفراز احمد
دبئی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ دبئی میں جاری ہے جس کا ٹاس قومی ٹٰیم کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
