46

شاہین اورنسیم نئے وسیم اکرم اوروقارثابت ہوسکتے ہیں، وان


نسیم کو ڈیبیو کرتے دیکھا وہ ہائی کلاس بولر ہیں، مائیکل وان ۔  فوٹو : فائل

نسیم کو ڈیبیو کرتے دیکھا وہ ہائی کلاس بولر ہیں، مائیکل وان ۔ فوٹو : فائل

مانچسٹر: سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہاکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ دنیائے کرکٹ کے نئے وسیم اکرم اور وقار یونس ثابت ہوسکتے ہیں۔

مائیکل وان نے کہا ہے کہ میں نے نسیم کو ڈیبیو کرتے دیکھا، وہ ہائی کلاس بولر ہیں، ڈیوک بال سے محمد عباس بھی میزبان بیٹسمینوں کو پریشان کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق بیک وقت 2 اسپنرز کو کھلانا چاہتے ہیں، میں ان کی بات کو سمجھتا بھی ہوں مگر اس سیریز میں اہم کردار عباس، نسیم اور شاہین کا ہی ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں