30

ڈالر کے پرانے ریٹ پر ادائیگی، بورڈ فرنچائزز کے مطالبے پر فیصلہ نہ کرسکا


فرنچائز سے بڑا اسٹیک ہولڈر پی سی بی ہے جس کو کرکٹ کے معاملات چلانے کیلیے سرمائے کی ضرورت ہے، احسان مانی۔ فوٹو: فائل

فرنچائز سے بڑا اسٹیک ہولڈر پی سی بی ہے جس کو کرکٹ کے معاملات چلانے کیلیے سرمائے کی ضرورت ہے، احسان مانی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پی ایس ایل فرنچائز سے واجبات ڈالر کی پرانی قیمت پر وصول کرنے کے حوالے سے پی سی بی کوئی فیصلہ نہ کر سکا.

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ادائیگیوں کیلیے ڈالر کی قیمت 105 پر فکس کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا، اس ضمن میں مجھے وزارت خزانہ سمیت متعلقہ اداروں سے مشورہ کرنا ہوگا، کوئی معقول حل نکل آیا تو دیکھیں گے۔

احسان مانی نے کہا کہ فرنچائز سے بڑا اسٹیک ہولڈر پی سی بی ہے جس کو کرکٹ کے معاملات چلانے کیلیے سرمائے کی ضرورت ہے، کوئی بھی فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں