43

ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف


یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی

یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی

 کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے کوالیفائر ون میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

روی بوپارہ 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکور اور سہیل تنویر 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ذیشان اشرف نے 21 رنز، ایڈم لیتھ 9، کپتان شان مسعود 3، ریلے روسو 5، خوشدل شاہ 17 اور شاہد آفریدی نے 12 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے 1 جبکہ وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی اور ہارنے والی ٹیم لاہور یا پشاور کی فاتح ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔

میچ  سے قبل آنجہانی کوچ ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، ان کی تصویر لگا کر احترام میں خاموشی اختیار کی گئی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں جمع ہوکر ڈین جونز کے نام کا پہلا حرف ڈی بنایا، اور سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کی۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، الیکس ہیلز، وین پارنیل، چیدوک والٹن، محمد عامر، وقاص مقصود، ردرفورڈ، افتخار احمد اور ارشد اقبال شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں