28

نیوزی لینڈ جانے والے 6 کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا، نیوزی لینڈ کرکٹ فوٹو: فائل

کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا، نیوزی لینڈ کرکٹ فوٹو: فائل

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ جانے والے قومی اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم اور منیجمنٹ کا گزشتہ روز پہلا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا، جس کے نتیجے آگئے ہیں۔ نتیجوں کے مطابق 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

کورونا مثبت والے کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ جن 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اس میں سے 4 کنفرم ہیں جب کہ 2 کا دوبارہ ٹیسٹ لیا جارہا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، پاکستان اسکواڈ کے کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 2 روز پہلے نیوزی لینڈ پہنچی تھی، نیوزی لینڈ میں کورونا ایس او پیز کے تحت سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے 3 ٹیسٹ کئے جائیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں