کراچی: پشاور زلمی کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔ پشاور زلمی نے 18 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا لیے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے افتخار احمد 50 اور اوڈین اسمتھ 25 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ کپتان سرفراز احمد 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جیسن روئے 14، مارٹن گپٹل 12 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے 2 جبکہ ارشد اقبال اور جیمز نیشم 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔
