راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کے ہاتھوں شکست پر بابر الیون کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
شعیب اختر نے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست پر اپنی ویڈیو جاری کی اور کہا کہ اتنی زبردست بیٹنگ پچ پر بڑا اسکور کرنے کا موقع پاکستانی ٹیم نے ضائع کیا۔ ٹیم کو بہت اچھا موقع ملا مگر اس کے پاس ٹیلنٹ نہیں تھا۔
What a waste of opportunity on a great batting wicket. Disappointed. Very disappointed. pic.twitter.com/2EnC1z9zni
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 14, 2023
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بڑا سکور نہیں کرسکے جو بہت مایوس کن ہے، بھارت نے زبردست بولنگ کی اور روہیت شرما نے بھی عمدہ کپتانی کا مظاہرہ کیا۔
شعیب اختر نے مزید کہا کہ روہت نے میچ کے لیے زبردست بولرز کا انتخاب کیا۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ: بابراعظم نے شکست کا ذمہ دار کس کو قرار دیا؟
واضح رہے کہ ہفتہ کو بھارتی شہر احمد آباد میں ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے بدترین شکست دی۔
