کراچی: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی 50 ویں سنچری اسکور کردی۔
پی سی بی کے تحت جاری پریزیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 38 سالہ اظہر علی نے خان ریسرچ لیبارٹریز (KRL) کیخلاف سوئی ناردرن کی طرف سے کھیلتے ہوئے اپنی 50 ویں فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی۔
وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 سنچریوں کا سنگ میل حاصل کرنے والے نویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
Joins an elite club! @AzharAli_ becomes just the ninth Pakistan batter to amass 5️⃣0️⃣ first-class hundreds pic.twitter.com/C9QmwXpyvt
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 4, 2024
فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والوں میں ظہیر عباس 108 سنچریوں کے ساتھ پہلے، جاوید میانداد 80 سنچریوں کے ساتھ دوسرے اور ماجد خان 73 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
مشتاق محمد 72، یونس خان 56، حنیف محمد 55، شفیق احمد 53 اور صادق محمد نے 50 فرسٹ کلاس سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
