22

کرکٹر حسن علی کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش


فوٹو : سوشل میڈیا

فوٹو : سوشل میڈیا

 لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے گھر آج صبح دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے دوسرے بچے کی پیدائش کی خوشخبری انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس پر لوگوں کی جانب سے مبارک باد دی گئی۔

انسٹاگرام پوسٹ پر حسن علی نے بتایا کہ نومولود بیٹی اور اہلیہ دونوں صحت مند ہیں جس کا نام ’’ہیزل حسن علی‘‘ رکھا ہے، آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ حسن علی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش اپریل 2021ء میں ہوئی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں