ڈبلن: دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آئرلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دونوں ٹیمیں ڈبلن اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ تقریباً 40 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس بھی مقررہ وقت کے بجائے تاخیر سے ہوا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سے قبل جمعہ کو کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عباس آفریدی، محمد عامر
آئرلینڈ: پال اسٹرلنگ (کپتان)، مارک ایڈیر، اینڈریو بلبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ، کریگ ینگ
