25

پاکستانی کرکٹرز کو ٹی 10 لیگ کے این او سی کیلئے زمبابوے بورڈ کا پی سی بی سے رابطہ


 لاہور: زم ایفرو ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں کھلاڑیوں کے این اوسی کے لیے زمبابوے کرکٹ بورڈ  نے پی سی بی سے رابطہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ  نے زم ایفرو ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے لیے پاکستان کے منتخب کرکٹرز کو این اوسی دینے کی درخواست کی جس پر پی سی بی نے معاملے پر غور کی یقین دہانی کرادی ہے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے این اوسی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے، چیمپئنز ون ڈے کپ کھیلنے والوں کو این او سی نہیں ملے گا، جو کرکٹرز چیمپئنز لیگ نہیں کھیل رہے انہیں این او سی مل سکتا ہے۔

شاہ نواز،دھانی،آصف علی۔ شرجیل خان، حیدر علی، یاسر شاہ،محمد عرفان اور سلمان ارشاد کا زم ایفرو لیگ کے لیے انتخاب ہوا ہے۔

حیدر علی، محمد آصف اور شاہ نواز دھانی  چیمپئنز ون ڈے کپ کھیل رہے ہیں۔ ان تینوں کو زم ایفرو لیگ کے لیے این او سی نہیں مل سکے گا۔ زم ایفرو ٹی ٹین لیگ 21 ستمبر سے 29 ستمبر تک ہرارے میں کھیلی جانی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں