39

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات آج سے شروع ہوں گے


جائزہ مشن 7 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گا، فوٹو : فائل

جائزہ مشن 7 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گا، فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام کے لیے  آج سے باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام کے لیے باضابطہ مذاکرات آج سے شروع ہوں گے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مشن ڈائریکٹربرائے مشرق وسطیٰ اوروسطی ایشیا ارنسٹو رمیریزریگو کی سربراہی میں جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا، جائزہ مشن 7 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات میں جائزہ مشن سے اقتصادی ڈیٹا کے بارے تبادلہ خیال ہوگا، اس کے علاوہ پالیسی سطح کے مذاکرات کی قیادت مشیر خزانہ حفیظ شیخ کریں گے جس میں پروگرام کی شرائط طے کی جائیں گی اور  کامیابی کی صورت میں ایل او آئی سائن کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں