
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ میں ولیمے کے دن دلہن کے قتل کیس میں نامزد مقتولہ کی دوست کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے بیرون ملک فرار کو روکنے کےلیے اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کے گھر والے واردات سے پہلے ہی سے آگاہ تھے۔یاد رہے کہ ہفتے کو ولیمے سے واپسی پر دلہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔
