گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) نواح موضع دھونکل میں تایا نے 10سالہ بھتیجی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کا والد بیرون ملک مقیم ہے۔تایا بھتیجی کو اپنے ساتھ گھر لے گیاتھا۔بچی کی ماں اور ماموں نے رنگے ہاتھو ں پکڑ لیا،ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج،ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق برائے ملازمت بیرون ملک مقیم شخص کی فیملی دھونکل میں رہائش پذیر ہے جس میں ماں، 4بیٹے اور 3بیٹیاں شامل ہیں۔قریب ہی بچوں کا تایا بھی مقیم ہے۔شام کے وقت تایا محمد امین بھائی کے گھر آیا اور جماعت چہارم کی طالبہ بھتیجی کو بہانے سے اپنے ساتھ گھر لے گیا۔کافی دیرتک گھر واپس نہ آئی تو ماں اپنے بھائی کے ہمراہ بیٹی کی تلاش میں محمد امین کے گھر پہنچ گئی جہاں تایا امین کو اپنی بھتیجی کو جنسی درندگی کا نشانہ بناتے ہوئے پایا۔
محمد امین بچی کی ماں کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔بچی کے مطابق تایا نے اسے تیسری بار زیادتی کا نشانا بنایا ہے۔ بچی کی ماں ربیعہ زوجہ نے تھانہ صدر میں ملزم کے خلاف درخواست داخل کر دی ہے۔پولیس نے ملزم محمد امین کے خلاف مقدمہ نمبر 180/18زیر دفعہ 376ت پ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔
