گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں رشتہ سے انکار پر نوجوان نے شادی کے روز لڑکی کے والد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ واقعے کے بعد مقتول کی دو بیٹیوں کی آج ہونے والی شادی منسوخ کردی گئی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ علاقہ لالہ پور میں پیش آیا جہاں ملزم فریاد نے اختر نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ملز م فریاد مقتول اختر کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتاتھا لیکن رشتے سے انکار پر اسے قتل کردیا۔مقتول اختر کی دو بیٹیوں کی آج شادی تھی تاہم واقعے کے بعد شادی کی تقریب منسوخ کردی گئی۔
پولیس کا کہناہے کہ مقدمہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
