70

سیشن کورٹ میں فائرنگ کا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک




گوجرانوالہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گوجرانوالہ کے تھانہ لدھے والا وڑائچ کے علاقے میں سی سی ڈی ٹیم کا مبینہ مقابلہ، سیشن کورٹ میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کرنے کا ملزم ہلاک ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ سول لائن پولیس ملزم اذان کے ساتھ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور ملزم کو چھڑوا کر فرار ہو گئے۔اسی دوران ملزموں کا لدھے والا وڑائچ میں سی سی ڈی ٹیم کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں ملزم اذان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دونوں ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم اذان نے 3 روز قبل سیشن کورٹ کے کمرہ عدالت میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں