23

بلاول کے اثاثوں سے متعلق گوشواروں میں تضاد، الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا


 بلاول بھٹو 14 جنوری کو زاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں، نوٹس۔ فوٹو:فائل

بلاول بھٹو 14 جنوری کو زاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں، نوٹس۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ان کے گوشواروں میں تضاد پر 14 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی شروع کردی ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو ان کے گوشواروں میں تضاد پر طلب کیا گیا ہے، انہیں متعدد مرتبہ گوشواروں میں تضاد دور کرنے کا موقعہ فراہم کیا گیا تھا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو 14 جنوری کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ بلاول بھٹو کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں