21

ملک میں مہنگائی کی وجہ (ن) لیگ کی قیادت ہے، فواد چوہدری


معاشی عدم استحکام سے نکلنا اہم ہے لیکن یہ سبق (ن) لیگی ترجمان نہ پڑھائیں،فواد چوہدری فوٹو: فائل

معاشی عدم استحکام سے نکلنا اہم ہے لیکن یہ سبق (ن) لیگی ترجمان نہ پڑھائیں،فواد چوہدری فوٹو: فائل

جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ (ن) لیگ کی قیادت  ہے جنہوں نے قرضوں میں ملک کو ڈبویا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے تنقید کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے آپ آسٹریلیا سے اورآپ کی لیڈرشپ لندن سے واپس تشریف لائیں، متوسط طبقے کے غم میں آپ جتنے بے حال ہیں وہ عوام کو پتہ ہے۔

فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ آپ کی قیادت ہے جنہوں نے قرضوں میں ملک کو ڈبویا، ملک سے ڈالر باہر منتقل کئے، معاشی عدم استحکام سے نکلنا اہم ہے لیکن آپ یہ سبق نہ پڑھائیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں