34

عالمی مارکیٹ میں قیمت مستحکم جب کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا


عالمی بازار میں سونا 1458ڈالر فی اونس پر برقرار رہا. فوٹو:فائل

عالمی بازار میں سونا 1458ڈالر فی اونس پر برقرار رہا. فوٹو:فائل

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم جب کہ پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام سونا بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے مہنگا ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1458 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کا اضافہ ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کے  بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 85 ہزار 450 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 73  ہزار 260 روپے ہوگئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں